(ویب ڈیسک ) متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف اپنی سرزمین کسی جارحانہ کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی جارحیت کے لیے اپنی زمینی، فضائی یا سمندری حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
بیان میں کہا گیا کہ ایران پرحملے کیلئے کسی قسم کی لاجسٹک یا معاونت فراہم نہیں کی جائے گی۔
عرب امارات کی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ ایران کا بحران کا حل گفتگو اور سفارت کاری سے کیاجائے، موجودہ بحرانوں کے حل کا سب سے مؤثر راستہ گفتگو، تناؤ میں کمی، بین الاقوامی قانون کی پاسداری اور ریاستوں کی خودمختاری کا احترام ہے۔تنازعات کا حل سفارتی ذرائع سے ہی ممکن ہے، اور اسی بنیاد پر ہم اپنی خارجہ پالیسی چلا رہے ہیں۔