کورونا سے مزید 32 افراد جان کی بازی ہار گئے

کورونا سے مزید 32 افراد جان کی بازی ہار گئے
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان میں کورونا بے قابو،مثبت کیسز کی شرح7 اعشاریہ پانچ ایک فیصد تک جا پہنچی،24 گھنٹوں کے دوران3 ہزار 752 نئے کیس رپورٹ، مزید 32 افراد جان کی بازی ہار گئے، اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 48 ہو گئی،57 ہزار799 مریض زیرعلاج،2 ہزار677 کی حالت تشویش ناک ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 32مریض جان کی بازی ہار گئے ، ملک میں 3ہزار 752افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ،کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 57ہزار 799 ہو گئی ۔ ملک بھر میں کورونا کے 9 لاکھ 27ہزار 599مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ، 10لاکھ 08ہزار 446مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں، ملک بھر میں کورونا سے تاحال 23ہزار 048اموات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 49947ٹیسٹ کئے گئے۔