پاکستان نے امریکی جنرل مائیکل ای کوریلا کو نشان امتیاز عطا کردیا

پاکستان نے امریکی جنرل مائیکل ای کوریلا کو نشان امتیاز عطا کردیا

(ویب ڈیسک ) پاکستان نے امریکی جنرل مائیکل ای کوریلا کو نشانِ امتیاز   عطا کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق  صدر مملکت آصف علی زرداری نے جنرل مائیکل کوریلا کو ایوانِ صدر میں اعزاز دیا، امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کی علاقائی سلامتی اور دفاعی تعلقات میں نمایاں خدمات کے بدلے اعزاز دیا گیا ۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  جنرل کوریلا کی پاکستانی سول و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں بھی ہوئیں ، ملاقاتوں میں دہشتگردی کے خلاف تعاون اور دفاعی اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  جنرل کوریلا کو پریزیڈنسی آمد پر تینوں افواج کا گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،یہ پیشرفت پاک امریکہ دفاعی شراکت میں گہرے تعلقات کی نئی مثال ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  جنرل کوریلا کا وژن علاقائی امن اور انسداد دہشتگردی میں کلیدی ثابت ہواہے۔

Watch Live Public News