کورونا سے مزید 36مریض جان کی بازی ہار گئے

کورونا سے مزید 36مریض جان کی بازی ہار گئے
اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان میں کورونا سے مزید 36 افراد جاں بحق،اموات کی مجموعی تعداد22 ہزار 188 ہوگئی،24 گھنٹوں کے دوران 935 نئے کیس رپورٹ، 32 ہزار710 مریض گھروں اور اسپتالوں میں زیرعلاج،ایک ہزار195 کی حالت تشویشناک، کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 فی صد سے کم ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 36مریض جان کی بازی ہار گئے ٗ ملک میں 935افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ٗ کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 32ہزار 710ہو گئی جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 8 لاکھ98ہزار 944مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔پاکستان میں9لاکھ 53ہزار 842مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں ٗ ملک بھر میں کورونا سے تاحال 22ہزار 188موات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 46ہزار 842ٹیسٹ کئے گئے۔

Watch Live Public News