لاڑکانہ میں شاہنواز دھانی کے استقبال کی تیاریاں

لاڑکانہ میں شاہنواز دھانی کے استقبال کی تیاریاں

لاڑکانہ (پبلک نیوز) پی ایس ایل 6 کی فاتح ٹیم ملتان سلطان کے فاسٹ بائولر شاہنواز دھانی آج لاڑکانہ اپنے آبائی گائوں پہنچیں گے. شاہنواز دھانی کو ریلی کی صورت میں لاڑکانہ لایا جائے گا .

دھانی برادری کی جانب سے شاہنواز دھانی کے استقبال کی خصوصی تیاریاں جا رہی ہیں . لاڑکانہ شاہنواز دھانی کے شہر بھر میں پینافلیکس آویزاں کیے جانے سمیت استقبالیہ کیمپس لگائے جارہے ہیں. شاہنواز دھانی ریلی کی صورت میں لاڑکانہ شہر کے مختلف مقامات پر جائیں گے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا.واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 6 میں شاہنواز دھانی نے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں جس کے باعث وہ ٹورنامنٹ کے بہترین بولر اور بہترین ایمرجنگ پلیئر قرارپائے۔ ملتان سلطانزکے فاسٹ بولر نے 11 میچز میں 20 وکٹیں حاصل کیں۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔