ایس سی او اجلاس:پاکستانی مؤقف پر عالمی حمایت،بھارت کااعلامیہ پردستخط سےانکار

ایس سی او اجلاس:پاکستانی مؤقف پر عالمی حمایت،بھارت کااعلامیہ پردستخط سےانکار
کیپشن: ایس سی او اجلاس:پاکستانی مؤقف پر عالمی حمایت،بھارت کااعلامیہ پردستخط سےانکار

ویب ڈیسک: بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ ایس سی او کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے میں پہلگام واقعے کا ذکر نہ ہونے پر تلملا گئے، اعلامیہ پر دستخط سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس ہوا جس میں کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے کو دیکھ کر بھارتی وزیر دفاع راج سنگھ ناراض ہوگئے  کیونکہ اس میں پہلگام واقعہ کا ذکر نہیں،  انہوں نے بطور احتجاج اعلامیے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایس سی او مشترکہ اعلامیے میں بھارت پربلوچستان میں بالواسطہ بدامنی پھیلانے کا الزام بھی لگایا گیا ہے جو بھارت کے لیے ناقابل قبول ہے۔

اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کی جبکہ بھارت کی نمائندگی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کی، دونوں وزرائے دفاع ایک ہی میز پر موجود تھے، تاہم دونوں کے درمیان کوئی دو طرفہ ملاقات طے نہ ہو سکی۔

بھارت نے ایک بار پھر سفارتی سطح پر غیر تعمیری رویے کا مظاہرہ کیا ہے، یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی و علاقائی سطح پر امن، تعاون اور سیکیورٹی کو فروغ دینے کے لیے برکس اور ایس سی او جیسے فورمز پر اتحاد کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ 

Watch Live Public News