ویب ڈیسک: کراچی میں نیشنل سائبر کرائم ایجنسی حساس ادارے اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، بین الاقوامی آن لائن مالیاتی فراڈ نیٹ ورک بے نقاب۔
کارروائی بخش علی گوٹھ اسکاؤٹ کالونی میں کی گئی، بین الاقوامی دھوکہ دہی میں ملوث 17 ملزمان گرفتار کئے گئے، گینگ کا مرکزی ملزم عبدالغفار فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔
ملزمان کے قبضے سے جعلی کویتی پولیس یونیفارم، دستاویزات اور ڈیجیٹل آلات برآمد ہوئے، ملزمان جعلی موبائل ایپ اور انعامی اسکیموں سے شہریوں کو لوٹتے تھے۔
ملزمان کالز اور جعلی واٹس ایپ کے ذریعے فراڈ کرتے تھے، متاثرین کو غیر ملکی حکام بن کر دھمکایا جاتا تھا۔
ملزمان کے دو ایف آئی آر نمبر 66/2025 اور 67/2025 درج، مقدمات پیکا ایکٹ سمیت متعدد دفعات کے تحت درج کئے۔
سائبر ایجنسی نےعوام کو آن لائن فراڈ سے محتاط رہنے کی ہدایت کی، حکام کا کہنا تھا کہ مشکوک سرگرمی کی اطلاع سائبر ہیلپ لائن 1799 پردیں۔