غزہ جنگ 2 ہفتوں میں ختم ہو رہی ہے، اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

غزہ جنگ 2 ہفتوں میں ختم ہو رہی ہے، اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

(ویب ڈیسک ) اسرائیلی اخبار کے مطابق     غزہ جنگ 2 ہفتوں میں ختم ہو رہی ہے۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو غزہ جنگ ختم کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ  میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ   ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان ایران پر امریکی حملے کے بعد ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ٹیلی فونک رابطے میں ٹرمپ اور نیتن یاہو غزہ جنگ فوری بند کرنے پر متفق ہوئے۔

اسرائیلی  اخبار کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور مصر غزہ کی پٹی کا مشترکہ انتظام سنبھالیں گے۔   حماس کو غزہ کی پٹی سے نکالا جائے گا، تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا۔

اسرائیلی اخبار کا یہ بھی کہنا ہے کہ غزہ سے نکلنے کے خواہشمند فلسطینیوں کو مختلف ملکوں میں بسایا جائے گا۔ سعودی عرب اور شام اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کریں گے ، دیگر عرب اور مسلمان ملک بھی ایسا ہی کریں گے۔

Watch Live Public News