وزیراعظم سے امریکی وزیر خارجہ کا رابطہ، ٹرمپ کی فیصلہ کن قیادت کو سراہا

وزیراعظم سے امریکی وزیر خارجہ کا رابطہ، ٹرمپ کی فیصلہ کن قیادت کو سراہا

ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلیفونک رابطہ، وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کی جرات مندانہ اور فیصلہ کن قیادت کو سراہا ۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کی قیادت کی وجہ سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی ہوئی۔ 

وزیراعظم نے پاک، بھارت جنگ بندی میں امریکہ کے کلیدی کردار پر سیکرٹری روبیو کا شکریہ بھی ادا کیا۔ 

وزیراعظم اور سیکرٹری روبیو نے پاکستان امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور خاص طور پر  تجارت  بڑھانےکے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر اظہار خیال کیا، کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔ 

سیکریٹری روبیو نے وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں کو سراہا،  امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔

Watch Live Public News