برطانیہ میں پہلی بار شاہی خاندان کے مالی معاملات اور ٹیکس تفصیلات عوامی سطح پر جاری

برطانیہ میں پہلی بار شاہی خاندان کے مالی معاملات اور ٹیکس تفصیلات عوامی سطح پر جاری
کیپشن: برطانیہ میں پہلی بار شاہی خاندان کے مالی معاملات اور ٹیکس تفصیلات عوامی سطح پر جاری

ویب ڈیسک: برطانیہ کی تاریخ میں پہلی بار شاہی خاندان کے مالی معاملات اور ٹیکس ادائیگیوں کی تفصیلات عوام کے سامنے لائی گئی ہیں، جسے ایک غیر معمولی شفافیت کی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شاہی خاندان کی ٹیکس تفصیلات پہلی مرتبہ باضابطہ طور پر شائع کی گئی ہیں، جن میں بادشاہ شاہ چارلس سوم اور ولی عہد پرنس آف ویلز شہزادہ ولیم سمیت اعلیٰ شاہی شخصیات کی مالی ادائیگیوں کا ریکارڈ شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق شاہ چارلس سوم نے گزشتہ مالی سال کے دوران تقریباً 13 ملین پاؤنڈ ٹیکس ادا کیا، جس کے باعث وہ سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی نمایاں شخصیات میں شامل ہو گئے ہیں۔

اسی طرح پرنس ولیم نے بھی گزشتہ مالی سال میں 7.76 ملین پاؤنڈ ٹیکس ادا کیا۔

برطانوی قوانین کے تحت بادشاہ باضابطہ طور پر انکم ٹیکس، کیپٹل گینز ٹیکس اور وراثتی ٹیکس ادا کرنے کے پابند نہیں ہوتے، تاہم 1990 کی دہائی میں طے پانے والے ایک رضاکارانہ معاہدے کے تحت شاہی خاندان ٹیکس کی ادائیگی کرتا ہے۔

شاہی محل کے مالی امور کے اہلکار جیمز چیلمرز کے مطابق شاہی مالیات بظاہر پیچیدہ ضرور ہیں، تاہم یہ ایک منظم قانونی اور انتظامی ڈھانچے کے تحت چلتے ہیں، جس کا مقصد بادشاہ کو شفاف اور آزادانہ انداز میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے قابل بنانا ہے۔
 
 

Watch Live Public News