ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت نے عید کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں عید الفطر کے موقع پر تین دن چھٹیوں کااعلان کردیا گیا۔ محکمہ انتظامی آمور خیبرپختونخوا نے تعطیلات کا اعلامیہ جاری کر دیا۔
اعلامیہ کے مطابق خیبر پختونخوا میں سرکاری تعطیلات 31 مارچ سے 2 اپریل تک ہوں گی۔
