ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے اور ایران ڈیل چاہتا ہے، لیکن بولنے سے ڈرتا ہے۔
ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئےصدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایرانی قیادت ڈیل کی بات کرے گی تو اپنے عوام کے ہاتھوں اس کے نتائج بھگتنے پڑیں گے، اور انہیں امریکی کارروائیوں کا بھی خوف ہے۔
انہوں نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ امریکہ نے ایران کی بحریہ اور فضائیہ کو مؤثر طریقے سے ناکارہ بنا دیا ہے، لیکن فیک نیوز کی رپورٹنگ اس تاثر کو غلط طریقے سے پیش کرتی ہے کہ امریکہ جنگ میں پیچھے ہے۔
صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ہم مڈٹرم انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔