ویب ڈیسک: امریکا کے سابق وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران میں رجیم چینج کیے جانے کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بلنکن نے کہا کہ کوئی یقینی طور پر نہیں جانتا کہ ایران میں موجودہ حکومت کب تک قائم رہے گی۔ انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران میں کوئی بغاوت یا حکومت کے خلاف بڑی تحریک سامنے نہیں آئی۔
یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے اس سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ ایران کی نیوی اور ایئر فورس کو تباہ کر دیا گیا ہے اور ان کی قیادت ختم کر دی گئی ہے، جسے انہوں نے " رجیم چینج" قرار دیا تھا۔