ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو صوبائی دارالحکومت لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عالیہ حمزہ کو ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا جب وہ اپنی فیملی سے ملاقات کے لیے لاہور میں موجود تھیں۔ گرفتاری کے بعد انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ عالیہ حمزہ 9 مئی کے مختلف مقدمات میں سزا یافتہ ہیں اور انہیں ہر کیس میں 10، 10 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔