پاکستان کے خلاف دوسرا9مئی کیا گیا،مرکزی کردارقاسم خان ہیں، عظمیٰ بخاری

پاکستان کے خلاف دوسرا9مئی کیا گیا،مرکزی کردارقاسم خان ہیں، عظمیٰ بخاری

(ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ ڈیل کیلئے پاکستان کیخلاف جانے سے بھی گریز نہیں کرتے،یہ یورپی یونین جاکر اسرائیلی لابیز سے ملے، پاکستان کے جی ایس پی اسٹیٹس کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ زلفی بخاری پاکستان کے خلاف سرگرم ہیں، بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کی عید پر آدھا گھنٹہ بات کرائی گئی، بانی پی ٹی آئی کے دورمیں بیٹی کو باپ کے سامنے گرفتار کیاگیا، بانی پی ٹی آئی کے دور میں منشیات کے جعلی مقدمے بنائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں ان کوانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نظر نہیں آئیں؟،اب ان کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، پاکستان کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا۔

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بعض لوگ خود کو پاکستان سے مقدم سمجھتے ہیں، بانی پی ٹی آئی مطلق العنان حکمران تھے، بانی پی ٹی آئی کہتے تھے جو چاہے کر سکتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ڈیل کیلئے پاکستان کیخلاف جانے سے بھی گریز نہیں کرتے،یہ یورپی یونین جاکر اسرائیلی لابیز سے ملے، پاکستان کے جی ایس پی اسٹیٹس کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی۔ڈسکشن تھی کہ کیوں نہ   پاکستان کا جی ایس پی اسٹیٹس ریووک کیا جائے،اسپیکرز میں بانی پی ٹی آئی کے بیٹےشامل تھے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف دوسرا9مئی کیا گیا،مرکزی کردارقاسم خان ہیں،کالعدم بی ایل اے کی ذیلی تنظیم بی ایم ایم کے رہنما بھی شامل تھے،تقریب کے آرگنائزرز میں ذلفی بخاری شامل تھے، ذلفی بخاری ایک غیر ملکی شہری ہے۔

Watch Live Public News