ویب ڈیسک: آپریشن " بنیان مرصوص" میں بدترین شکست کے بعد مودی سرکار کی بوکھلاہٹ کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں چلنے والی کالعدم تنظیموں اور پراکسیز کی سرگرمیاں ایک بار پھر بے نقاب ہو چکی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسیاں پراکسیز کو مالی معاونت فراہم کر تی ہیں،بھارتی سپانسرڈ پراکسیز نہ صرف حملوں کی منصوبہ بندی کرتی ہیں بلکہ کالعدم تنظیموںکو تربیت اور اسلحہ بھی فراہم کرتی ہیں،بھارتی سپانسرڈ پراکسیز کے کالعدم تنظیموں کے علاج معالجے کے ساتھ ساتھ سرکاری روابط بھی قائم ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ بھارتی حکومت کے ساتھ ساتھ بھارتی میڈیا بھی دہشتگردوں کی پشت پناہی میں پیش پیش،پاکستان میں دہشتگردانہ حملوں کی خبر سب سے پہلے بھارتی میڈیا دیتا ہے،دہشتگردانہ حملے کی خبر بھارتی ذرائع ابلاغ کے اکاؤنٹس سے جاری ہوتی ہے جسے بھارتی میڈیا پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کرتا ہے۔
کالعدم تنظیموں کا دفتر دہلی میں ہونا چاہیے ، بھارتی چینلز کے اینکرز نے حکومت کو مشورہ دیدیا اور کہا کہ بھارتی حکومت ان کالعدم تنظیموں کو سرکاری سطح پر معاونت فراہم کرے تاکہ پاکستان کی علاقائی سالمیت اور داخلی خودمختاری کو نقصان پہنچایا جا سکے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہناہےکہ جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار اور بھارتی فوج نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا۔
دفاعی ماہرین کا کہناہے کہ فتنہ الہندوستان کا یہ رویہ نہ صرف علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ ہے بلکہ انسانی حقوق کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے،بین الاقوامی برادری ، فتنہ الہندوستان کی ریاستی دہشت گردی کا سختی سے نوٹس لے۔