(ویب ڈیسک ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے فوٹو گرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کی درخواست میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پراسیکیوشن کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا ۔ عدالت نے پولیس کو بانی پی ٹی آئی کے فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور پولی گرافک ٹیسٹ دوبارہ کروانے کی اجازت دے دی ۔
عدالت نے 9 جون کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔پراسیکیوشن نے بانی پی ٹی آئی کا جواب عدالت جمع کرا دیا ۔
ڈی ایس پی لیگل کا کہنا ہے کہ جب تک ٹیسٹ نہیں ہوں گے تب تک تفتیش مکمل نہیں ہو گی ، بانی پی ٹی آئی تفتیشی افسران کے ساتھ تعاون کرے ، ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تعاون کریں گے انصاف ہوتا نظر آئے گا ۔