ادادہ شماریات کی ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی رپورٹ جاری

ادادہ شماریات کی ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی رپورٹ جاری
لاہور ( پبلک نیوز) ایک ہفتے کے دوران 20 اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ۔رواں ہفتے دالیں، گھی، انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ۔ تفصیلات کے مطابق ادادہ شماریات کی ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی رپورٹ جاری۔ مہنگائی کی مجموعی سطح میں صفر اعشاریہ 67 فیصد کی معمولی کمی ہوئی۔ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کا پارہ تاحال18 فیصد سے زائد ہے۔ ملک میں گھی کی قیمتوں میں بھی کمی نہ آ سکی مسلسل اضافہ جاری ہے۔ ایک ہفتے کے دوران گھی کا اڑھائی کلو ٹن مزید 19 روپے تک مہنگا ہوا۔ اڑھائی کلو گھی کے ٹن کی قیمت 979روپے سے بڑھ کر 988 کی سطح پر پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران کیلے فی درجن دو روپے، آلو ایک روپے مہنگے ہوئے۔ رواں ہفتے لکڑی کی فی من قیمت میں 8 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رواں ہفتے 8 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی۔ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 22 روپے تک کمی ہوئی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ رواں ہفتے آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 12 روپے تک کمی ہوئی۔ چینی کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 79 پیسے کی کمی۔ رواں ہفتے بریڈ ،مٹن ،چائے کی پتی سمیت 23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔