ایڈن مارکرم نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

ایڈن مارکرم نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
کیپشن: ایڈن مارکرام نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

ویب ڈیسک: جنوبی افریقی بلے باز ایڈن مارکرم نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

گوہاٹی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو تاریخی شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔ ایڈن مارکرم نے اس فتح میں صرف بلے بازی سے ہی نہیں، بلکہ فیلڈنگ میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 76 رنز بنائے اور 9 شاندار کیچز پکڑے۔

یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے جب کسی کھلاڑی نے ایک میچ میں 9 کیچز پکڑے ہوں، جو کہ ایک نیا عالمی ریکارڈ ہے۔ اس سے پہلے بھارت کے اجنکیا رہانے کے پاس 8 کیچز پکڑنے کا ریکارڈ تھا، جو انہوں نے 2015 میں سری لنکا کے خلاف میچ میں بنایا تھا۔

Watch Live Public News