ویب ڈیسک: سنگجانی پولیس قیدی وین پر حملہ کیس میں عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت اسلام آباد میں سنگجانی پولیس قیدی وین پر حملے اور ملزمان کو چھڑوانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی وکلاء سمیت دیگر افراد عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ یہ تو 82 افراد کا گاڑی میں ہونا مان رہے ہیں تو تجزیہ کس کا کرانا ہے۔؟ عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔