پانچ سال بعد قومی ایئر لائن کی پہلی پرواز اسلام آباد سے مانچسٹر پہنچ گئی

پانچ سال بعد قومی ایئر لائن کی پہلی پرواز اسلام آباد سے مانچسٹر پہنچ گئی
کیپشن: پانچ سال بعد قومی ایئر لائن کی پہلی پرواز اسلام آباد سے مانچسٹر پہنچ گئی

ویب ڈیسک: پانچ سال بعد قومی ایئر لائن کی پہلی پرواز اسلام آباد سے مانچسٹر پہنچ گئی۔

ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق اسلام آباد سے برطانیہ کے شہر مانچسٹر کیلئے اڑان بھرنے والا بوئنگ 777 طیارہ 5 گھنٹے کی براہ راست پرواز کے بعد مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے مانچسٹر پہنچا۔

مانچسٹر ایئرپورٹ پر پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے فلائٹ کا استقبال کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر ہوابازی و دفاع خواجہ آصف نے قومی ایئر لائن کے یوکے فلائٹ آپریشن کی بحالی کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر بھارت میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ بھی موجود تھیں۔

خیال رہے کہ 2022 میں پی ٹی آئی کے وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کے ایوان میں پاکستانی پائلٹس کی جعلی ڈگریوں سے متعلق بیان پر یورپی یونین اور برطانیہ کی جانب سے قومی ایئرلائن پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

Watch Live Public News