پی سی بی نے ہیڈ کوچ کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا

پی سی بی نے ہیڈ کوچ کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا
کیپشن: پی سی بی نے ہیڈ کوچ کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کو نیا کنٹریکٹ نہ دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد وسیم کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ نئے ہیڈ کوچ کا نام اگلے ہفتے متوقع ہے۔ محمد وسیم کو 2024 میں قومی خواتین ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا، اب انہیں ہٹانے کی وجوہات سامنے آگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق محمد وسیم کی کوچنگ میں پاکستان ویمن ٹیم مسلسل تنزلی کا شکار رہی، بورڈ کی جانب سے بھرپور تعاون ملنے کے باوجود محمد وسیم نتائج دینے میں ناکام رہے۔

دعوؤں کے برعکس ٹیم خواتین ورلڈ کپ کا ایک بھی میچ نہیں جیت سکی۔ ہیڈ کوچ ہونے کے باوجود کھلاڑیوں کی کوچنگ نہ کرنے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔

محمد وسیم خود بلے باز تھے لیکن ویمنز ٹیم کی بیٹنگ کمزور ترین بن گئی۔ وہ ہیڈ کوچ ہونے کے ساتھ ساتھ ٹیم کے انتخاب میں بھی شامل رہے اور سپورٹ اسٹاف کی تقرریاں بھی اپنی مرضی سے کی گئیں لیکن پھر بھی نتائج صفر رہے۔

ذرائع کے مطابق ویمنز ٹیم کو بولنگ کے شعبے میں بھی مسلسل تنزلی کا سامنا کرنا پڑا اور ٹیم کی فیلڈنگ میں بھی بہتری نہیں آئی۔

Watch Live Public News