مسلم لیگ ن  کا  پنجاب میں ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان 

مسلم لیگ ن  کا  پنجاب میں ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان 

(ویب ڈیسک )   مسلم لیگ ن  کی جانب سے   پنجاب میں ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے  کہا کہ مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن  کی جانب سے  آئندہ ضمنی انتخابات میں این اے 96 فیصل آباد سے بلال بدر چوہدری ،این اے 104 سے راجہ دانیال ریاض جبکہ این اے 143 سے محمد طفیل جٹ کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

مریم اورنگزیب نے کہا کہ  صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 203 سے محمد حنیف جٹ جبکہ پی پی98 سے آزاد علی تبسم کو مسلم لیگ ن کی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News