انعام بٹ نے یونانی پہلوان کو 0۔3 سے شکست دیدی

انعام بٹ نے یونانی پہلوان کو 0۔3 سے شکست دیدی
گوجرانوالہ ( پبلک نیوز) ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کے رومانیہ میں ہونے والے اس سال کے آخری مقابلے۔ انعام بٹ پہلوان نے آج اپنے پہلے مقابلے میں گریس کے پہلوان کو 0۔3 سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق انعام پہلوان 90 کلو گرام کیٹگری میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ورلڈ بیچ ریسلنگ میں فکسنگ کرکےپاکستان کو باہر کیا گیا۔ میں نے ابتدائی دومیچز جیت کرسیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے مستحکم پوزیشن پر تھا۔ ريسلرانعام بٹ کا کہنا تھا کہ یوکرین اورآزربائیجان کےمیچزکوفکس کیا گیا۔ آذر بائیجان کے کھلاڑی کو پوائنٹ دے کرسیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کروایا گیا۔ مجھے سازش کے تحت سیمی فائنل سے باہرکیا گیا ہے۔ کرکٹ کی طرح یہاں بھی پاکستان کے ساتھ سازش کی گئی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔