پوپ فرانسس کی آخری رسومات، ڈونلڈ ٹرمپ کی غنودگی کی تصویر وائرل

پوپ فرانسس کی آخری رسومات، ڈونلڈ ٹرمپ کی غنودگی کی تصویر وائرل
کیپشن: پوپ فرانسس کی آخری رسومات، ڈونلڈ ٹرمپ کی غنودگی کی تصویر وائرل

ویب ڈیسک: ہفتے کے روز ویٹیکن میں پوپ فرانسس کی آخری رسومات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلینیا ٹرمپ نے شرکت کی، جہاں وہ سینٹ پیٹرز اسکوائر میں اگلی صف میں موجود تھے۔ اس تقریب میں دنیا بھر سے 50 سے زائد عالمی رہنما اور اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق تقریب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی غنودگی کی ایک تصویر منظر عام پر آ گئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے تنقیدی اور مزاحیہ تبصرے شروع ہو گئے۔

ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کو ایسٹونیا کے صدر آلار کاریس اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے قریب بٹھایا گیا تھا۔ تقریب کھلے میدان میں منعقد کی گئی تھی۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صدر ٹرمپ کا چہرہ جھکا ہوا تھا اور ان کی آنکھیں بند تھیں، جس پر لوگوں نے یہ قیاس کیا کہ ممکن ہے 78 سالہ ٹرمپ تقریب کے دوران نیند کی آغوش میں چلے گئے ہوں۔

دلچسپ بات یہ رہی کہ فارچیون ویب سائٹ کے مطابق ٹرمپ نے روایتی سیاہ لباس کے بجائے نیلے رنگ کا سوٹ زیب تن کیا، حالانکہ ویٹیکن کی جانب سے آخری رسومات کے لیے سیاہ لباس کا ڈریس کوڈ تجویز کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News