عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس میں 5رکنی لارجر بینچ تشکیل

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس میں 5رکنی لارجر بینچ تشکیل
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے۔ جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، جسٹس بابر ستار اور جسٹس طارق محمود لارجر بینچ میں شامل ہونگے۔ خیال رہے کہ قبل ازیں جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ نے ابتدائی سماعت کی تھی اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔تین رکنی لارجر بینچ نے مزید ججز کو بینچ میں شامل کرنے کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوایا تھا۔ یاد رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کے خلاف توہین آمیز کلمات پر عدالت نے عمران خان کو 31 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے جبکہ شوکاز نوٹس کا جواب بھی 31 اگست تک دینے کا حکم دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔