ویب ڈیسک: اسرائیلی فضائیہ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے نور شمس پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق حملے کی تصدیق کرتے ہوئے فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ تلکریم کے قریب واقع پناہ گزین کیمپ کو اسرائیلی فوج متعدد کارروائیوں میں نشانہ رہی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد سے اسرائیلی فوجیوں اور آباد کاروں کے ہاتھوں اس پناہ گزین کیمپ میں 640 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
فلسطینی ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق چار زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں اور بتایا گیا ہے کہ حملے میں نور شمس پناہ گزین کیمپ میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا، فلسطینی ہلال احمر کے مطابق اپریل میں نور شمس میں ایک دو روزہ اسرائیلی آپریشن میں چودہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔