ویب ڈیسک: حکومت نے آزاد کشمیر میں بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ٹیکنوکریٹ نشست پر منتخب ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اہم مشاورت کے بعد کیا گیا۔ مشاورت میں شاہ غلام قادر، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری طارق فاروق سمیت دیگر رہنما شریک تھے۔
دوسری جانب آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے انتخاب کے شیڈول میں ایک روز کی تاخیر کردی گئی ہے۔ وزیراعظم کا انتخاب اب 28 اگست کو ہوگا۔