الیکشن کمیشن  یکم مارچ کو صدر کے انتخاب کا شیڈول جاری کرے گا

الیکشن کمیشن  یکم مارچ کو صدر کے انتخاب کا شیڈول جاری کرے گا

 (ویب ڈیسک ) الیکشن کمیشن  آف پاکستان  یکم مارچ کو صدر کے انتخاب کا شیڈول جاری کرے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن یکم مارچ کو صدر کے انتخاب کا شیڈول اور پبلک نوٹس جاری کرے گا۔ آئین کے تحت کا غذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے ایک دن مقرر کیا جائیگا۔

اعلامیے کے مطابق  مجوزہ پروگرام کے مطابق 2 مارچ دن 12:00بجے تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی کسی بھی پریزائیڈنگ آفیسر کے پاس جمع کروا سکیں گے۔

الیکشن کمیشن  کا کہنا ہے کہ  تمام خواہش مند امیدواران آج سے ہی کا غذات نامزدگی الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد اور صوبائی الیکشن کمشنرز سے حاصل کر سکتے ہیں۔

Watch Live Public News