2کمیٹیوں نےجوڈیشل آرڈر نظرانداز کیا،فل کورٹ کیلئےمعاملہ چیف جسٹس کو بھیجا جاتا ہے،فیصلہ

2کمیٹیوں نےجوڈیشل آرڈر نظرانداز کیا،فل کورٹ کیلئےمعاملہ چیف جسٹس کو بھیجا جاتا ہے،فیصلہ
کیپشن: ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس سے ڈسچارج،عدالت نے فیصلہ سنادیا

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا۔فیصلے میں کہا گیا ہےکہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اور ججز آئینی کمیٹی نے جوڈیشل آرڈر کو نظر انداز کیا۔کارروائی کیلئے معاملہ چیف جسٹس پاکستان کو بھیجا جاتا ہے، چیف جسٹس پاکستان اس معاملے پر فل کورٹ تشکیل دیں.

جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل مشتمل دو رکنی بینچ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ سنایا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کی جانب سے جان بوجھ کر عدالتی حکم کی خلاف ورزی نہیں کی گئی اس لیے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لیا جاتا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ججز کمیٹی اور آئینی کمیٹی نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی، عدالت نے کمیٹیوں کے اختیار پر فل کورٹ تشکیل دینے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھیج دی۔

سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ججز کمیٹیوں کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے معاملہ چیف جسٹس پاکستان کو بھیجا جاتا ہے، چیف جسٹس پاکستان اس معاملے پر فل کورٹ تشکیل دیں، پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اور ججز آئینی کمیٹی نے جوڈیشل آرڈر کو نظر انداز کیا۔

سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذرت عباس کے خلاف شوکازنوٹس کی کارروائی ختم کر دی۔

Watch Live Public News