ڈاکٹرآپس میں گتھم گتھا،ینگ ڈاکٹرز کابائیکاٹ کا اعلان

ڈاکٹرآپس میں گتھم گتھا،ینگ ڈاکٹرز کابائیکاٹ کا اعلان
کیپشن: ڈاکٹرآپس میں گتھم گتھا،ینگ ڈاکٹرز کابائیکاٹ کا اعلان

ویب ڈیسک: پنجاب میں دل کے  سب سے بڑے ہسپتال پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ڈاکٹر آپس میں گتھم گتھا ہو گئے ۔اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر غوث جے  کیتھ لیب میں اپنے جونئیر  سینئر رجسٹرار ڈاکٹر اعجاز کھرل کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔

تفصیلات کے مطابق سینئر رجسٹرار ڈاکٹر اعجاز کھرل پر تشدد کے خلاف  پی آئی سی کے ڈاکٹروں نے کام بند کر دیا۔پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹروں نے ہسپتال میں تشدد کے خلاف احتجاج کیا۔ ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے مختلف سروسز کا بائیکاٹ کر دیا گیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ نے نئی  اینجو لیب کے لیے نیا سٹاف بھرتی ہی نہیں کیا۔پرانے سٹاف کو زبردستی نئے کیتھ لیب چلانے کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس واقعے سے  نہ صرف جسمانی نقصان پہنچایا بلکہ جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ اس واقعے نے ہسپتال کے ماحول میں شدید خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔تمام ڈاکٹرز جو اس وقت کیتھ لیب میں موجود تھے، اس ظلم اور جبر کے خلاف احتجاجاً کام چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔یہ صورتحال نہ صرف ڈاکٹرز کے لیے ذہنی دباؤ کا باعث ہے بلکہ ہسپتال میں مریضوں کی دیکھ بھال پر بھی منفی اثر ڈال رہی ہے۔   ایسے ماحول میں ڈاکٹرز کے لیے اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دینا انتہائی دشوار ہو چکا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز نے اس واقعے کی شدید مذمت اور  اسسٹنٹ پروفیسر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Watch Live Public News