(ویب ڈیسک ) جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بریت کی درخواست مسترد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بریت کی درخواست پر انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔ عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔
درخواست کے خلاف پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے دلائل دیے۔ پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے موقف اپنایا کہ مقدمے کا ٹرائل جاری ہے جس میں 12 گواہان کی شہادت ریکارڈ ہو چکی ہیں،درخواست بریت کی سماعت کیلئے یہ مناسب وقت نہیں۔ پراسیکیوٹر پراسیکیوشن کو شہادت ریکارڈ کرانے کا موقع دیا جائے۔
پراسیکیوٹر نے کہا کہ شیخ رشید کی درخواست بریت بھی اے ٹی سی نے مسترد کی،ہائیکورٹ نے بھی ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔