وزیرآباد:پھوپھی نے3سالہ بھتیجی کا گلادباکر قتل کردیا

وزیرآباد:پھوپھی نے3سالہ بھتیجی کا گلادباکر قتل کردیا
کیپشن: وزیرآباد:پھوپھی نے3سالہ بھتیجی کا گلادباکر قتل کردیا

ویب ڈیسک: تھانہ وزیر آباد کے علاقے میں تین سالہ بچی کے قتل کا معمہ حل ہو گیا۔

پولیس کے مطابق تین سالہ عیشا کو اس کی پھوپھی نے گلا دبا کر قتل کیا۔ واقعے میں ملوث ملزمہ عروج کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ اپنی تین سالہ بھتیجی کی پرورش کر رہی تھی۔

ملزمہ نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ بچی کی موجودگی کی وجہ سے اس کی شادی میں رکاوٹ آ رہی تھی، جس پر اس نے انتہائی قدم اٹھایا۔ ملزمہ نے اعتراف جرم میں بتایا کہ اس نے عیشا کو گلا دبا کر قتل کیا اور بعد ازاں لاش کو ٹھکانے لگا دیا۔

پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Watch Live Public News