سکولوں کی چھتیں بسنت کیلئے دینی کی تیاریاں، 2 سکولوں کو این او سی جاری

سکولوں کی چھتیں بسنت کیلئے دینی کی تیاریاں، 2 سکولوں کو این او سی جاری

(ویب ڈیسک ) ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے 15 میں سے 2 سکولوں کی چھتوں کو این او سی جاری کردیا۔

گورنمنٹ  وکٹوریہ گرلز ہائرسکینڈری سکول اور گورنمنٹ سکول دہلی گیٹ کو این او سی جاری کردیا گیا۔ سکول کونسل کی منظوری سے دونوں سکولوں کی چھتوں کی نیلامی کیجائے گی۔

سکول کونسل پہلے مرحلے میں نیلامی کیلئے اشہتار جاری کرے گی۔اشہتار کے بعد دونوں سکولوں کی چھتیں نیلام کیجائیں گی۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے باقی چھتوں کی نیلامی کیلئے والڈ سٹی اور ضلعی انتظامیہ سے اجازت طلب کرلی۔اجازت ملنے کے بعد باقی سکولوں کو این او سی جاری کیا جائے گا۔

Watch Live Public News