پاکستان میں بٹ کوائن مائننگ،توانائی سے عالمی معیشت تک رسائی

پاکستان میں بٹ کوائن مائننگ،توانائی سے عالمی معیشت تک رسائی
کیپشن: پاکستان میں بٹ کوائن مائننگ،توانائی سے عالمی معیشت تک رسائی

ویب ڈیسک: پاکستان نے زائد توانائی کو مؤثر طریقے سے استعمال کرتے ہوئے بٹ کوائن مائننگ کے شعبے میں داخل ہونے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد نہ صرف ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینا ہے بلکہ درآمدات کے بغیر زرمبادلہ میں اضافہ اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا بھی ہے۔

تفصیلات کےمطابق ملک میں بجلی کی پیداوار 46,000 میگاواٹ ہے، جبکہ طلب گرمیوں میں 26,000 میگاواٹ اور سردیوں میں 10,000 میگاواٹ تک محدود رہتی ہے۔ اس واضح فرق سے فائدہ اٹھاتے ہوئے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 2,000 میگاواٹ بجلی کو بٹ کوائن مائننگ کے لیے مختص کیا جائے گا۔ پاکستان میں بجلی کی طلب میں موسمی تغیرات کے باعث اضافی توانائی کو بٹ کوائن مائننگ میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس منصوبے کے تحت حکومت نجی شعبے کے تعاون سے بٹ کوائن مائننگ کو فروغ دے گی، جو بغیر درآمدات کے آمدنی کا نیا ذریعہ ہو گا اور ڈیٹا سینٹرز کے قیام سے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرے گا جبکہ آئی پی پیز کی صلاحیت کو بہتر استعمال میں لا کر قومی گرڈ کو مستحکم کرے گا۔
یہ اقدام پاکستان کو عالمی ڈیجیٹل معیشت کا حصہ بنانے اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کی بنیاد رکھنے میں مدد دے گا۔ بٹ کوائن مائننگ نہ صرف موجودہ توانائی وسائل کے بہتر استعمال کی مثال بنے گا، بلکہ مستقبل میں پاکستان کے لیے مستحکم معاشی راستے کی بھی راہ ہموار کرے گا۔

Watch Live Public News