ویب ڈیسک: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) لاہور کا دورہ کیا، جہاں طلبہ نے قومی جذبے سے بھرپور والہانہ استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی کی فضا پاک فوج کے حق میں نعروں، تالیوں اور ملی نغموں سے گونج اٹھی۔تقریب کے دوران جی سی یو کے ہال میں طلبہ نے ملی نغمے پیش کیے اور پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کو سراہا۔ طلبہ کا جذبۂ حب الوطنی قابلِ دید تھا، جو ملک کے دفاع میں پاک فوج کے کردار پر ان کے اعتماد اور عقیدت کا مظہر ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے طلبہ کے جوش و خروش کو سراہا اور نوجوان نسل کو ملکی استحکام اور قومی دفاع میں کلیدی کردار ادا کرنے کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ "نوجوان ہی پاکستان کا اصل سرمایہ ہیں، اور ان کا جذبہ دشمن کی ہر سازش کا جواب ہے۔