مہلک کورونا وائرس مزید 23 زندگیاں نگل گیا

مہلک کورونا وائرس مزید 23 زندگیاں نگل گیا
اسلام آباد ( پبلک نیوز)ملک میں کرونا وبا کے باعث 23 افراد لقمہ اجل بن گئے، اموات کی تعداد 22 ہزار 211 ہو گئی، ایک روز میں 901 نئے کیسز رپورٹ، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 2 فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 32 ہزار 241 رہ گئی، ایک ہزار 941 کی حالت تشویشناک۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 23 افراد جان کی بازی ہار گئے ٗ ملک میں مزید 901افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ٗ کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 32ہزار 241 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 9 لاکھ 291مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔پاکستان بھر میں9لاکھ 54ہزار 743مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں ٗ ملک بھر میں کورونا سے تاحا22ہزار 211موات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 44544ٹیسٹ کئے گئے