اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنائے جانے کا فیصلہ

اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنائے جانے کا فیصلہ
اسلام آباد (پبلک نیوز) ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے حکومت کی موجودہ معاشی ٹیم پر اظہار عدم اطمینان کر دیا. ذرائع کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو وطن واپس جانے کی ہدایت کردی گئی ۔ اسحاق ڈار کے عید کے بعد پاکستان آنے کا منصوبہ طے ہو گیا ،ذرائع کے مطابق نیب کا نیا قانون آنے کے بعد اسحاق ڈار کو فائدہ ہوگا . اسحاق ڈار وسط جولائی میں پاکستان آئینگے. سابق وزیر خزانہ بطور رکن سینیٹ حلف بھی اٹھائیں گے، حلف اٹھانے کے بعد اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنایا جائے گا، بعدازاں اسحاق ڈار اپنی معاشی ٹیم بنائیں گے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔