پاکستان کی کان کنی کی صنعت نےعالمی سطح پر تاریخ رقم کر دی، پہلا گولڈ سرٹیفکیشن حاصل

پاکستان کی کان کنی کی صنعت نےعالمی سطح پر تاریخ رقم کر دی، پہلا گولڈ سرٹیفکیشن حاصل
کیپشن: پاکستان کی کان کنی کی صنعت نےعالمی سطح پر تاریخ رقم کر دی، پہلا گولڈ سرٹیفکیشن حاصل

ویب ڈیسک: پاکستان نے عالمی سطح پر کان کنی کی صنعت میں نئی تاریخ رقم کر دی۔ ’سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی‘ (SECMC) کو تھر میں پانی کے مؤثر اور پائیدار استعمال پر دنیا کا پہلا ’الائنس فار واٹر اسٹیورڈشپ (AWS) گولڈ سرٹیفیکیشن‘ حاصل ہو گیا۔

 تفصیلات کے مطابق  یہ سنگ میل ایس آئی ایف سی (اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل) کی کامیاب پالیسیوں کا نتیجہ ہے، جس کے باعث پاکستان کا کان کنی کا شعبہ عالمی معیار پر ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

 'سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی' کو تھر میں پانی کے مؤثر استعمال پر 'الائنس فار واٹر اسٹیورڈشپ' (اے ڈبلیو ایس) گولڈ سرٹیفیکیشن کا حصول۔

'اے ڈبلیو ایس' 2009   میں اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کے اشتراک سے قائم کیا گیا، اے ڈبلیو ایس'  فریم ورک اقوام متحدہ کے ماحولیاتی اہداف سے مکمل طور پر  ہم آہنگ،'اے ڈبلیو ایس' سرٹیفیکیشن اداروں کے ذمہ دارانہ آبی استعمال کا عالمی سطح پر اعتراف ہے۔

دنیا میں پہلی بار کسی بھی کان کنی کمپنی کا    'اے ڈبلیو ایس' گولڈ سرٹیفکیشن، پاکستان نے  نئی تاریخ رقم  کر دی،'سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی' کا جدید واٹر مینجمنٹ ماڈل عالمی سطح پر پائیداری کی مثال بن گیا۔

تھر میں زرعی پروگرام اور مقامی آبادی کے لیے صفائی ستھرائی کے بنیادی ڈھانچے کی فراہمی جیسے تاریخی اقدامات کیے گئے،تھرکول منصوبے میں 23 جدید پلانٹس سے پانی کی فراہمی، معاشی ترقی میں اہم سنگ میل ہے، عالمی سطح پر پاکستان کی کان کنی کے شعبے میں ایس آئی ایف سی کی مؤثر پالیسیوں کے باعث شاندار پذیرائی۔

Watch Live Public News