(ویب ڈیسک ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاور پلے کے قوانین میں رد و بدل کر دیا ہے، جو جولائی سے نافذ العمل ہوگا۔
نئے اصول کے تحت پاور پلے کو اننگز کے مجموعی اوورز کے مطابق متعین کیا گیا ہے۔ اب اگر میچ 20 اوورز سے کم کا ہو تو پاور پلے اننگز کے دوران کسی بھی مرحلے میں شروع یا ختم ہو سکتا ہے۔
تاہم، اگر اننگز مکمل 20 اوورز کی ہو تو پاور پلے بدستور ابتدائی 6 اوورز پر مشتمل رہے گا۔ آئی سی سی نے پاور پلے کو اننگز کے کل اوورز کا تقریباً 30 فیصد رکھنے کا اصول اپنایا ہے۔
مثال کے طور پر:
- 8 اوورز کی اننگز میں پاور پلے 2.2 اوورز پر مشتمل ہوگا۔
- 5 اوورز کی اننگز میں پاور پلے 1.3 اوورز پر محیط ہوگا۔
ان اوورز کے دوران صرف دو فیلڈرز ہی سرکل سے باہر کھڑے ہو سکیں گے۔
یہ فیصلہ آئی سی سی کی کرکٹ کمیٹی نے منظوری کے بعد جاری کیا ہے، جس کا مقصد مختصر فارمیٹ میں فیلڈنگ پابندیوں کو زیادہ متوازن بنانا ہے۔