ویڈیو: ایشوریا رائے کی لگژری گاڑی کو بس نے ٹکر ماردی ، باڈی گارڈ کا ڈرائیور کو تھپڑ

ویڈیو: ایشوریا رائے کی لگژری گاڑی کو بس نے ٹکر ماردی ، باڈی گارڈ کا ڈرائیور کو تھپڑ

(ویب ڈیسک ) بھارت کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے کی لگژری گاڑی کو بس نے ٹکر ماردی  جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ممبئی میں ایشوریا رائے کی گاڑی کو  ٹکر لگتے ہی سڑک پر ہجوم ہوگیا جب کہ اداکارہ کے باڈی گارڈز گاڑی سے باہر نکل آئے۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایشوریا رائے کی گاڑی کو ایک بڑی لال رنگ کی بس نے ٹکر ماری تاہم  اداکارہ اس وقت گاڑی میں موجود نہیں تھیں جبکہ گاڑی کو بھی کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق  ایک اہلکار نے بتایا کہ حادثے کے بعد جوہو تارا روڈ پر میگا اسٹار امیتابھ بچن کی رہائش گاہ کے قریب ایک بنگلے سے  سکیورٹی گارڈ باہر آیا اور بس ڈرائیور کو تھپڑ مار دیا۔

بس ڈرائیور گاڑی کو پہنچے نقصان کو دیکھنے باہر نکلا تھا جس پر گارڈ نے اسے تھپڑ دے مارا۔

پولیس کے موقع پر پہنچنے کے بعد بنگلے کے نگران عملے نے بس ڈرائیور سے معافی مانگی اور اس واقع کی کوئی ایف آئی آر درج نہیں کرائی گئی۔

Watch Live Public News