عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کا قوی امکان، ماہرین فلکیات کی پیشگوئی

عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کا قوی امکان، ماہرین فلکیات کی پیشگوئی

(ویب ڈیسک )   شوال کا چاند اتوار کی شام کو نظر آنے اور عید الفطر 31 مارچ بروز پیر ہونے کا قوی امکان ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

اس دفعہ عالم اسلام میں ایک ہی دن عید ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ   30 مارچ کی شام کو چاند کی عمر لگ بھگ 28 گھنٹے ہوگی جسے دیکھنا ممکن ہوگا۔ چاند نظر آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے سے مشروط ہوگا۔

عید پر موسم کی صورت حال بھی بہتر رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے تینوں روز درجہ حرارت معمول کے مطابق رہے گا۔

Watch Live Public News