ویب ڈیسک: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حالیہ گفتگو میں ایک بار پھر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا ذکر کرتے ہوئے ان کی تعریف کی ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم ایک اچھے انسان ہیں اور انہوں نے خود اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ اگر ٹرمپ نے جنگ رکوانے میں کردار ادا نہ کیا ہوتا تو لاکھوں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے۔
دوسری جانب امریکا کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف نے بھی پاکستان کے ثالثی کردار کو سراہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کوششوں کے باعث مثبت اور تعمیری پیغامات کا تبادلہ ممکن ہوا، جبکہ ایران کے مؤقف میں لچک آنے کے واضح اشارے بھی مل رہے ہیں۔