نیب کا ریمانڈ 14دن سے بڑھاکر40 دن کردیا گیا، نیا آرڈیننس جاری

نیب کا ریمانڈ 14دن سے بڑھاکر40 دن کردیا گیا، نیا آرڈیننس جاری

(ویب ڈیسک ) قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے 2 نئے آرڈیننس کی منظوری دیدی ہے۔

حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن آرڈیننس جاری  کردیا گیا۔ آرڈیننس کے زریعے الیکشن ایکٹ2023میں ترمیم کی گئی ۔

  آرڈیننس کے تحت الیکشن ٹریبونل کے قیام سے متعلق قانون میں ترمیم کی گئی ۔ حاضر سروس کے ساتھ ریٹائرڈ جج بھی انتخابی عزرداریوں سے متعلق الیکشن ٹریبونل کا حصہ ہونگے ۔ آرڈیننس کے تحت الیکشن ٹریبونل ہائی کورٹ کے حاضر سروس ججزکے علاوہ ریٹائرڈججز بھی تعینات کیے جاسکیں گے۔ 

نیب آرڈیننس کے تحت زیر حراست ملزم کا ریمانڈ 14دن سے بڑھاکر40 دن کردیا گیا۔ نیب افسر کی جانب سے بدنیتی پر مشتمل نیب ریفرنس بنانے پر سزا 5سال سے کم کر  کے 2 سال کر دی گئی ۔

Watch Live Public News