ویب ڈیسک: بھارت میں مودی سرکار کی ناکام حکمت عملیوں اور میڈیا کی جھوٹ پر مبنی مہمات کے خلاف اب خود بھارتی صحافی اور تجزیہ کار بھی آواز بلند کرنے لگے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق معروف صحافی کرن تھاپر نے حال ہی میں بھارتی دفاعی تجزیہ کار اجے ثانی کا ایک تہلکہ خیز انٹرویو بھارتی چینل "دی وائر" پر نشر کیا، جس میں حکومت کی نااہلی اور میڈیا کی گمراہ کن رپورٹس پر کھل کر تنقید کی گئی۔
کرن تھاپر نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پاکستانی ایئر فورس 20 فیصد تباہ ہو چکی ہے؟۔
اجے ثانی نے جواب دیا کہ بھارتی میڈیا صرف مبالغہ آرائی کر رہی ہے تا کہ جھوٹ کی تشہیر کی جا سکے۔بھارتی حکومت کی فوجی حکمت عملی شدید ناکامی کا شکار ہو چکی ہے، آپریشن سندور محض سیاسی شو تھا جس سے بھارتی ناکامیوں کا کھل کر انکشاف ہوا،پاکستانی دفاعی صلاحیت کو کم سمجھنا بھارت کے لیے مہنگا ثابت ہوا،بھارتی میڈیا پر عوام کو گمراہ کرنے والی رپورٹس چلائی گئیں۔
اجے ثانی نے کہا کہ جنگی حکمت عملی کی سمجھ بوجھ کی کمی بھارتی حکومت کا سنگین مسئلہ ہے،پاکستان کے خلاف بھارت کی ناکافی حملہ آور حکمت عملی سے بھارتی عوام مکمل مایوس ہے، حکومت کی ناقص فوجی منصوبہ بندی بھارت کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔
بھارت کے معروف سیاسی تجزیہ کار اور صحافی کرن تھاپر نے مودی کی پالیسیوں پر سخت تحفظات کا اظہار کیا۔
دفاعی تجزیہ کار کا کہناہے کہ مودی سرکار عالمی سطح پر اپنی جمہوری ساکھ کھو چکی ہے، مودی کی نااہلی اور جھوٹ کا سچ پوری دنیا نے اپنی آنکھوں سے دیکھا۔