'جنرل باجوہ، فیملی کے اثاثوں سے متعلق گمراہ کن اعدادوشمار دیئے گئے'

'جنرل باجوہ، فیملی کے اثاثوں سے متعلق گمراہ کن اعدادوشمار دیئے گئے'
راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل باجوہ، فیملی کے اثاثوں سے متعلق گمراہ کن اعدادوشمار دیئے گئے ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مذموم مہم پر آئی ایس پی آر کا بیان آ گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی فیملی کے اثاثوں سے متعلق سوشل میڈیا پر گمراہ کن اعدادوشمار دیئے گئے، یہ گمراہ کن اعدادوشمار مفروضوں کی بنیاد پر بڑھا چڑھا کر پیش کیے گئے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ غلط تاثر دیا جا رہا ہے کہ یہ اثاثے جنرل باجوہ کے 6 سال میں ان کے سمدھی کی فیملی نے بنائے۔ آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ یہ یہ قطعی طور پر حقائق کے منافی، کھلا جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی ہے، جنرل باجوہ، ان کی اہلیہ اور خاندان کا ہر اثاثہ ایف بی آر میں باقاعدہ ڈکلیئر ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف اور ان کا خاندان باقاعدگی سے ٹیکس ریٹرن فائل کرتے ہیں۔ ہر شہری کی طرح آرمی چیف اور ان کی فیملی اپنے اثاثہ جات پر جوابدہ ہیں۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ ایک خاص گروپ نے بددیانتی سے جنرل باجوہ کے سمدھی اور فیملی کے اثاثوں کو جنرل باجوہ سے منسوب کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔