ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے بلیو اکانومی سے مستفید ہونے کی حکمت عملی تیار 

ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے بلیو اکانومی سے مستفید ہونے کی حکمت عملی تیار 
کیپشن: ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے بلیو اکانومی سے مستفید ہونے کی حکمت عملی تیار 

ویب ڈیسک: ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے بلیو اکانومی سے مستفید ہونے کی حکمت عملی تیار ۔ وزارتِ سمندری امور پاکستان کا "Maritime @100" پروگرام، 2047 تک پاکستان کو بلیو اکانومی ہب بنانے کا عزم۔

پاکستان کا شپنگ اور ماہی گیری کے شعبوں سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے 100 ارب ڈالر کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز۔ آئندہ تین سال میں  پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے بیڑے میں مزید 15 جہاز شامل کیے جائیں گے۔ پورٹ قاسم میں پہلے گرین شپ ریپئر اور ری سائیکلنگ یارڈ “Sea to Steel” کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں 43 ملین ڈالر کا جدید کاری پروگرام حفاظتی معیارات کو یقینی بنائے گا۔

نیشنل فشریز پالیسی 2025–2035 کے تحت برآمدات، ڈیپ سی فشنگ اور جدید سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔ قومی شپنگ بیڑا مستحکم ہونے سے ملکی برآمدات اور زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔ منصوبہ سے سرمایہ کاری اور سمندری صنعت میں روزگار کے بیش بہا مواقع پیدا ہونگے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے بلیو اکانومی منصوبے ملکی معیشت کی بحالی میں  نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News