ہماری افواج  کو مربوط حکمت عملی سے مستقبل کی جنگوں کیلئے تیار رہنا ہوگا، جنرل ساحر شمشاد مرزا

ہماری افواج  کو مربوط حکمت عملی سے مستقبل کی جنگوں کیلئے تیار رہنا ہوگا، جنرل ساحر شمشاد مرزا
کیپشن: ہماری افواج  کو مربوط حکمت عملی سے مستقبل کی جنگوں کیلئے تیار رہنا ہوگا، جنرل ساحر شمشاد مرزا

ویب ڈیسک: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نشان امتیاز ، نشان  امتیاز (ملٹری) نے اپنے اعزاز میں منعقدہ جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹر میں الوادعی تقریب سے خطاب کیا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا تھا کہ ہمارے ارد گرد کی دنیا ایک ناقابل تصور رفتار سے تبدیل ہو رہی ہے۔ اس تبدیلی سے ہماری اندرونی اور بیرونی آزمائشوں پر گہرے اثرات مرتّب ہو رہے ہیں۔ یہ اثرات ہائبرڈ محاذ آرائی سے لے کر جنگ تک محیط  ہیں۔ 

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ ان حالات میں ہماری مسلح افواج کو زیادہ ہم آہنگی ، مشترکہ تعاون  اور یکسو مقصد کے ساتھ تیار رہنا ہوگا۔ میں مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی ، مشترکہ حکمت عملی اور تعاون کو ایک اہم ضرورت سمجھتا ہوں نا کہ ایک خواہش۔ یہ مستقبل کے چینجلز کا سامنا کرنے کیلئے ایک ناگزیر تنظیمی اصلاح ہے۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اس موقع پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میں اس بات کو ضروری سمجھتا ہوں کہ ایک مکمل  بااختیار اور مناسب صلاحیت سے لیس مسلح افواج ، نظام کیلئے ایک عملی ضرورت ہے۔ ہماری افواج  کو مربوط حکمت عملی سے مستقبل کی جنگوں کیلئے تیار رہنا ہوگا۔میں تینوں افواج بالخصوص جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹر  کیلئے اپنی نیک تمنائیں اور دعائیں بھی پیش کرتا ہوں۔ یہ ڈھانچہ جس طرح بھی قائم کیا جائے، اسے اپنی نئی ذمہ داریوں کو ایمانداری اور عزم کے ساتھ پورا کرنا چاہیے۔

Watch Live Public News