(ویب ڈیسک ) لاہور میں بالیاں نوچنے والی 2 برقعہ پوش خواتین کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن شفقت سرور نے اتفاق میٹرو سٹیشن سے خواتین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کا کہنا ہے کہ خواتین ملزمان میٹرو بس سے خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار تھیں،سی سی ٹی وی فوٹیج میں 1 ملزمہ کو فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاتون کی نشاندہی پر دونوں خواتین کو گرفتار کیا گیا، برقعہ پوش خواتین ملزمان میٹرو بس میں سوارخواتین کی بالیاں نقدی، موبائلز چراتی تھی۔ گرفتار خواتین سے بالیاں اور چھینی گئی نقدی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
چند روز قبل بھی خواتین گینگ میٹرو بس میں خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار ہو گئی تھیں۔