ویب ڈیسک: سکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، 22 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا ، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 22 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
وژن "عزمِ استحکام" کے تحت دہشت گردی کے خلاف مہم بھرپور انداز میں جاری ہے، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کریں گے۔
غیر ملکی سرپرستوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔